ڈیفنس کی رہائشی خاتون نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کو معاف کردیا

13  ستمبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن) ڈیفنس کی رہائشی ایک خاتون نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کو معاف کردیا ہے۔ جس کے بعد ملزم خرم لغاری نے مقامی عدالت سے اپنی ضمانت منظور کروالی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیفنس کی متاثرہ خاتون نے ایم پی اے خرم لغاری کے

خلاف اس کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش پر مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ مقدمہ مدعی نے ملزم کی معافی سے متعلق ایک بیان متعلقہ عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔دوسری جانب لاہور پولیس نے ہراسگی کیسز کو بنیاد بنا کر مختلف شخصیات کے خلاف مقدمات درج کرانے والی بلیک میلر خاتون کا سراغ لگا لیا ہے پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون اہم شخصیات کے خلاف ہراسگی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کروا کر ان سے رقم ہتھیانے کے بعد درخواستیں واپس لے لیتی تھی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سراغ لگائی گئی خاتون کے خلاف پہلے سے دس مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے پاکستان کے سینئر سیاستدان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ نرگس شہزادی کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے۔ ملزمہ نرگس شہزادی کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے ملزمہ نرگس شہزادی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…