منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا ہیڈکوچ اور بائولنگ کوچ کون ہو گا ؟ رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑااعلان کر دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئر مین رمیز راجا نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے میتھیو ہیڈن بیٹنگ اور ورنا فلینڈر باؤلنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں،وزیر اعظم نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا، اتنے بڑے لیڈر کے اعتماد کے اظہار سے کچھ کرنے کی خواہش میں اضافہ ہوا،آسان کام نہیں، ہم سب

کو ٹیسٹ کیا جائیگا،مصباح اور وقار یونس نے محنت اور دیانت داری سے کام کیا ہے ، شکر گزار ہوں ،کمنٹری باکس کا آسان عہدہ چھوڑ کر یہاں آنا مشکل تھا، ہمیں اپنی کرکٹ کے ڈائریکشنز کو بدلنے کی ضرورت ہے، کرکٹ بورڈ کی کارکردگی کا انحصار کرکٹ ٹیم پر ہوتا ہے، ہمیں اپنی کوچنگ پر نظر ثانی کرنی ہوگی،جب تک ہماری صلاحیتیں بہتر نہیں ہوں گی، تکنیک درست نہیں ہوں گی ہم بہتر ٹیم نہیں بن سکتے، ہمیں اب اپنی تکنیک کو بہتر بناتے ہوئے چیلنجز سے گزرنے پر بات کرنے کی ضرورت ہے،بچز کا بہت برا حال ہے، اس پر کئی سالوں سے زیادہ بات نہیں کی گئی، مستقبل میں اس میں بہتری دیکھنے میں آئے گی۔پیر کو نومنتخب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیزراجاعہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں بہت کم کرکٹرز اس بورڈ کے چیئرمین بنے ہیں انہوں نے کہا کہ کمنٹری باکس کا آسان عہدہ چھوڑ کر یہاں آنا مشکل تھا، چاہوں گا کہ کھل کر سب

رد عمل دیں تاکہ مجھے اپنے بارے میں معلوم رہے۔ ‘وزیر اعظم نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا، اتنے بڑے لیڈر کے اعتماد کے اظہار سے کچھ کرنے کی خواہش میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ آسان کام نہیں، ہم سب کو ٹیسٹ کیا جائے گا’۔ ‘مصباح الحق اور وقار یونس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے محنت اور دیانت داری سے کام کیا

ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں کہیں بھی سلیکشن پر اتنا بحث نہیں ہوا جتنا یہاں ہوا، چاہتا ہوں کہ سب اس کی حمایت کریں اس ٹیم میں بہت صلاحیت ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں 192 فرسٹ کلاس پلیئرز کرکٹ کھیل رہے ہیں، سب کی ریٹینر شپ میں لاکھ روپے کا اضافہ کیا ہے، اس سے نظام میں ایک اطمینان کی صورتحال پیدا ہوگی، کرکٹ چیئرمین کے

طور پر سمجھتا ہوں کہ پیسا وہاں لگے جہاں کرکٹرز اور نظام کی بھلائی ہو۔رمیز راجا نے کہا کہ میرے نظریہ واضح ہے، ہمیں اپنی کرکٹ کے ڈائریکشنز کو بدلنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے چند طویل المدتی چند کم مدت کے اہداف ہیں جنہیں حاصل کرنا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی کارکردگی کا انحصار کرکٹ ٹیم پر ہوتا ہے، ہمیں اپنی

کوچنگ پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہماری صلاحیتیں بہتر نہیں ہوں گی، تکنیک درست نہیں ہوں گی ہم بہتر ٹیم نہیں بن سکتے، ہمیں اب اپنی تکنیک کو بہتر بناتے ہوئے چیلنجز سے گزرنے پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بچز کا بہت برا حال ہے، اس پر کئی سالوں سے زیادہ بات نہیں کی گئی، مستقبل میں اس میں بہتری دیکھنے

میں آئے گی۔رمیز راجا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹیم کی سلیکشن وغیرہ کے حوالے سے کئی باتیں کی جارہی ہیں، ہمیں نوجوانوں کے ساتھ چانس لینا ہی تھا۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ورلڈ کپ کے لیے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن اور باؤلنگ کوچ ورنا فلینڈر کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بینک الفلاح نے ان کی

فیس ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے، ان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ہوئی ہے، جبکہ پی سی بی پچز کیلئے بھی اسپانسرز کی تلاش کر رہی ہے۔انڈر 19 کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انڈر 19 کا ٹی 20 ورلڈ لیگ کا آئندہ سال منصوبہ بنائیں گے، ہم اب تک انہیں ایسا ماحول نہیں دے رہے تھے کہ ان میں پیشہ ورانہ صلاحیتیں آسکیں۔انہوں نے

کہاکہ سابق کرکٹرز انڈر 19 کرکٹ کو بہتر بنانے میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آگے جاکر 3 مہینے کی سمر اور 3 مہینے کی ونٹر لیگ کروائیں گے، کلبوں کو بہتر بنائیں گے اور کوئی بھی کلب اگر ایک بھی انٹرنیشنل ہیرو ہمیں فراہم کرے گا تو کلب کے اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔رمیز راجا نے کہا کہ میرا کام فیصلہ سازی

کرنا ہے، مجھے معلوم ہے کہ یہ بہت مشکل کام ہے، چاہوں گا کہ چیئرمین کی جگہ ٹیم کے کپتان کی دخل اندازی زیادہ ہو اور، پاکستانی ٹیم خوف سے باہر نکلے اور ٹیم کے ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھے۔انہوں نے کہاکہ چاہتا ہوں کہ دنیا میں جب کرکٹ لوگ دیکھیں تو پاکستان کی ٹیم دیکھ کر چینل تبدیل نہ کریں، عوام کو ہر تھوڑے عرصے میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں پر گالیاں کھانے نہیں آیا ہوں، کسی وجہ سے لایا گیا ہے، تجاویز سر آنکھوں پر، ناقدین کو تعمیری جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…