جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

مرغی کے گوشت کی قیمت ٹرپل سنچری بھی عبور کر گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 13روپے اضافے سے306روپے ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت 9روپے اضافے سے211روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے177روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران

کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کے سلیب اور فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کے نتیجے میں ہر طبقہ شدید پریشانی سے دوچارہے،حکومت اپنی آمدن میں اضافے کیلئے عوام کی گردن پر انگوٹھا رکھنے کی پالیسی کو ترک کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا معمول بنا لیا ہے اور اضافہ بھی روپے میں کیا جاتاہے ، پہلے تو حکومت کو کم کرنے کی توفیق نہیں ہوتی اور اگرکبھی سالوں پر یاد آیا جائے تو قیمتوں میں چند پیسے کمی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی ختم ہو چکی ہے اور اوپر سے مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں۔مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ٹیکسز کی صورت میں اپنے منافع میں کمی کرے۔ بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے پیداواری لاگت بڑھنے سے ضرورت کی ہر شے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کاسلیب بڑھانے کے فیصلے کو بھی مستردکرتے ہیں اس لئے حکومت اسے فی الفور واپس لینے کا اعلان کرے ۔کرونا لاک ڈائون کے باوجود پراپرٹی ٹیکس میں تین گنا اضافہ ظلم کی انتہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…