لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف نیب ریفرنس تیار کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کی طرف سے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس منظوری کے لیے چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ریفرنس میں خواجہ آصف کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریفرنس میں لیگی رہنما کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگایا گیا ہے۔ چیئر مین نیب کی منظوری کے بعد خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ ریفرنس عدالت میں دائر ہونے پر خواجہ آصف کو احتساب عدالت طلب کیا جائے گا۔