لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما برجیس طاہر نے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ۔ برجیس طاہر کی جانب سے دائر دارخواست میں چیئرمین نیب ، ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ برجیس طاہر نے موقف اپنایا کہ میرے اثاثے آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ نیب کو اس سے پہلے بھی تمام ثبوت فراہم کر چکا ہوں ۔ نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ پیشی کے دوران گرفتار کرلیا جائے گا ۔ استدعا ہے کہ نیب کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں