منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

24 سال سے بند لفٹ میں سے پراسرار طور پر انسانی ڈھانچہ برآمد

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں سالوں سے بند اسپتال کی لفٹ کے اندر سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہواہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا تھاکہ 500 بستروں پر مشتمل مقامی اسپتال کی تعمیر 1991 میں شروع ہوئی جب کہ عمارت

میں لگی لفٹ 1997 تک چل رہی تھی جس کے بعد وہ غیر فعال ہوگئی۔پولیس کے مطابق فارنزک ڈپارٹمنٹ اب اس انسانی ڈھانچے کے معاملیکو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اسے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 24 سال بعد جب لفٹ کو مرمت کیلئے کھولا گیا تو اس کے اندر سے انسانی ڈھانچہ نکلا جو ایک مرد کا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس 24 سال قبل کی ‘لاپتا شخص’ کی رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس کیس میں کوئی سراغ مل سکے مگر اب تک اس ڈھانچے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کیا یہ شخص لفٹ میں پھنسنے سے مرا یا اسے قتل کرکے لاش لفٹ میں چھپائی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…