پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

نور مقدم کیس، ظاہر جعفرشراب نوشی کا عادی تھا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزم ظاہر جعفر نے ڈرامہ شروع کر دیا تھا، چیف ایگزیکٹو تھراپی ورکس کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کے کیس میں تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر ظہور نے انکشاف ہے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم ظاہر جعفر نے ڈرامہ شروع کر دیا تھا،اس سے قبل وہ بالکل نارمل تھا۔تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر ظہور نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظاہرجعفر پاگل نہیں لیکن شراب نوشی کا عادی تھا،

میں نے ظاہر جعفر کے والدین کو کہا کہ اسے جلد از جلد ہسپتال داخل کرایا جائے، مگر ظاہر جعفر کے والدین نے میری بات نہیں سنی۔ڈاکٹر طاہر ظہور نے بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر بطور شراب نوشی کا مریض مجھے ریفر کیا گیا تھا، وہ پاگل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر سے پوچھا کہ ظاہر جعفر کے پاس کوئی اسلحہ تو نہیں تاہم انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ ظاہر جعفر کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے۔تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر ظہور نے کہاکہ ذاکر جعفر نے ہمیں کہا کہ تھراپی ورکس کے ورکرز کو لے کر جائیں اور ظاہر جعفر کو دیکھیں، جب تھراپی ورکس کی ٹیم پہنچی تو گھر کے نیچے مجمع لگا ہوا تھا جہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ 2 دن سے دروازہ نہیں کھولا جا رہا۔ڈاکٹر طاہر ظہور نے کہا کہ میں نے ذاکر جعفر سے پھر پوچھا کہ ظاہر جعفر کے پاس اسلحہ تو نہیں جس پر مجھے ذاکر جعفر نے بتایا کہ اسلحہ نہیں ہے لیکن ظاہر جعفر غصے میں ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر وامق ریاض نے کہا کہ ہم جب گھر پر گئے تو دروازہ بند تھا، ذاکرجعفر نے ہمیں کہا کہ دروازہ توڑ کر کمرے کے اندر چلے جائیں، ہم سیڑھی لگا کر کمرے کے اندر گئے، گھر کے اندر نور مقدم کی لاش دیکھ کر بتایا کہ اندر قتل ہوا ہے۔ڈاکٹر طاہر ظہور نے کہا کہ تھراپی ورکس کے پاس تمام کال ریکارڈ موجود ہے، میں نے ذاکر جعفر کو کال کر کے کہا کہ اندر تو لاش پڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ذاکر جعفر کا ردعمل تھا کہ شاید شراب پی لی ہوگی اس لیے قتل ہو گیا ہو گا، ایسی خبر اگر کسی بھی والد کو بتائی جائے تو اس کی ٹانگیں کانپ جانی چاہئیں۔طاہر ظہور نے کہا کہ پولیس کو دیکھتے ہی ظاہرجعفر نے ڈرامہ شروع کر دیا تھا لیکن اس سے قبل وہ بالکل نارمل تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے 2 افراد زخمی ہوگئے اور 3 پیچھے رہ گئے تھے، یہ کوئی فلم نہیں کہ ظاہرجعفر کو 2 منٹ میں پکڑ لیتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…