بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

طالبان کی آمد کے ساتھ ہی افغانستان میں موسیقی بھی” خاموش “ ہوگئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )چند سال پیشتر افغانستان میں آرکسٹرا بینڈ تشکیل دیا گیا جو اس لحاظ سے روایت پسند افغان معاشرے کا منفرد بینڈ تھا جس میں صرف خواتین شامل تھیں۔ اس بینڈ کو زہرہ کا نام دیا گیا۔تاہم اب اس موسیقی بینڈ کا کوئی وجود نہیں رہا کیونکہ طالبان کی آمد کے بعد خواتین کو جلد ہی تعلیم کے حصول سے بھی روک دیا جائیگا۔طالبان کی آمد کے بعد موسیقی خاموش

ہوگئی اور آرکسٹرا کے تمام ارکان غائب ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق زھرہ موسیقی بینڈ کی سربراہ 24 سالہ نجین خبالواک نے جب مجھے پتا چلا کہ طالبان نے کابل کے اطراف پر قبضہ کر لیا ہے تو یہ خبر میرے لیے سخت تشویش کا باعث تھی۔اس نے بتایا کہ 15اگست کو بغیر لڑائی یا مزاحمت کے طالبان کابل میں داخل ہو گئے۔ان کے بعض دوسرے اقارب بھی موسیقی انسٹیٹیوٹ میں تربیت حاصل کررہے تھے اورانہوں نے اکتوبر میں بین الاقوامی دورہ بھی کرنا تھا۔نجین جو افغانستان سے انخلاکے دوران امریکا فرار ہوگئی تھی نے کہا کہ اب میں بالکل بے کار ہوں۔ میری تمام یادیں اور تمنائیں خاک میں مل گئی ہیں۔افغانستان میں قومی موسیقی انسٹیٹوٹ کے بانی احمد سرمست جو اس وقت آسٹریلیا میں ہیں نے کہا کہ مجھے ذرا بھی یقین نہیں تھا کہ افغانستان ایک بار پھر پتھر کے دور میں داخل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرکسٹرا افغانستان میں خواتین کی آزادی اور ان کی خود مختاری کی نمائندگی کرتا ہے اور آرکسٹرا کے ارکان ہمارے ثقافتی سفیر ہیں۔خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان نے ان کے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کو کام سے روک دیا ہے۔ زھرہ کی تمام لڑکیوں کی زندگیوں کو خوف اور خطرات لاحق ہیں۔طالبان کی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سرمست نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کے سیکیورٹی عملیکو یہ اطلاع ملی کہ طالبان جلد ہی ادارے کو بند کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…