ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

کورونا وباء میں تیزی، تعلیمی ادارے بند ، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پر پابندی عائد

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحان اورانتہائی نگہداشت کی سہولیات پر دباؤ کی روشنی میں وزیر اعظم کو وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی نے بریفنگ دی۔ شرکا ء نے پنجاب خیبر پختون خواہ اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع کے لیے این پی آئیز کاجائزہ لیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے، منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی این پی آئیز نافذ کی جائیں گی۔

ان این پی آئیز کی تفصیلات میں تعلیمی شعبے کی بندش ، بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع/ شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی، ان ڈور / آؤٹ ڈور تمام تقریبات پر پابندی عائد کیا جانا شامل ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت صرف آؤٹ ڈور اور 300 افراد تک تعداد سے مشروط کی گئی ہے۔ انڈور جم پر بھی پابندی ہو گی۔ اضافی این پی آئیز کا نفاذ پنجاب میں سرگودھا، خوشاب۔ میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال، فیصل آباد، بھکر، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ۔کے پی میں ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، صوابی، ڈی آئی خان، سوات، ایبٹ آباد، پشاور جبکہ اسلام آباد میں بھی ہوگا۔ کورونا کی پھیلتی چوتھی لہر کے سبب وفاق، پنجاب اور کے پی کے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیرٹی اتھارٹی اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق این سی او سی کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق کرونا کی موجودہ خطرناک بڑھتی لہر پر قابو پانے کے لئے وفاق میں موجود تمام نجی تعلیمی ادارے 6 ستمبر تا 11 ستمبر تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ علاوہ ازیں نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دورانیہ کے پہلے سے طے شدہ امتحانات کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے

اور بند کمروں میں امتحانات لینے سے اجتناب کیا جائے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد داس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 6 سے 11 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرز سے کے پی کے حکومت کی طرف سے مذکورہ دورانیہ میں صوبہ بھر میں موجود تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدائیت جاری کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…