لاہور(این این آئی)فلور ملوں نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30روپے اور 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کر دیا جس سے 20کلو آٹے
کے تھیلے کی قیمت 1150روپے سے بڑھ کر 1180روپے جبکہ 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 565روپے سے بڑھ کر 580روپے ہو گئی۔لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے آٹے کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2065روپے سے بڑھ کر 2120روپے ہو گئی ہے جس پر فلور ملوں نے آٹے کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ فوری طور پر فلور ملوں کو سرکا ری گندم کا اجرا ء کیا جائے تاکہ عوام کو کم قیمت پر آٹا میسر آسکے۔نجی ٹی وی کے مطابق علاوہ ازیں گھی مینو فیکچررز نے ایک کلو درجہ اول گھی کی قیمت میں 15 روپے جبکہ ایک لیٹر درجہ دوم آئل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا۔ اضافے سے ایک کلو درجہ اول گھی کی قیمت335روپے سے بڑھ کر 350 روپے جبکہ درجہ دوم آئل کی قیمت 310روپے سے بڑھ کر 315 روپے ہو گئی۔