بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سی این جی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) درآمدگی ٹیکس کے باعث سی این جی کی قیمت 180 روپے فی کلو گرام کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سی این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ بدھ سے سی این جی 180 روپے فی کلو گرام کر دی گئی۔ سی این جی کی قیمت میں 5 جولائی کو بھی 17 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔قیمتوں میں حالیہ اضافہ ایل این جی کی درآمد پر ٹیکس میں

اضافے کو بنیاد بنا کر کیا گیا ہے۔ ڈیلرز نے ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیئے جانے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔چیئرمین سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیر نجمل کا کہنا ہے کہ چار ستمبر سے سندھ میں کام بند کردیں گے۔ وزارت پیٹرولیم ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی نے ہمیں ایل این جی پر تبدیل کروایا۔ آر ایل این جی حکومتی اقدامات کے باعث مہنگی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری سیل پرائس تمام خرچوں کے بعد 180 روپے بن رہی ہے۔ موجودہ ریٹ پر ہی سی این جی کی سیل ختم ہوچکی ہے۔ جب تک عالمی مارکیٹ میں قیمتیں زیادہ ہیں جی سی ٹی میں کمی جائے۔ اس وقت بھی ایس ایس جی سی میں 70 درخواستیں سی این جی اسٹیشن پر گیس کنکشن بند کرنے کی موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…