ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

تربیلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیا گیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )تربیلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہو گئی۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔

دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 124000کیوسک اور اخرج 90900کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد24300 کیوسک اور اخراج24300کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد18300کیوسک اور اخراج38000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد44100کیوسک اور اخراج 8800کیوسک رہا ۔ جناح بیراج آمد137300کیوسک اور اخراج 130300کیوسک،چشمہ آمد152100کیوسک اوراخراج 164000کیوسک، تونسہ آمد158100 کیوسک اور اخراج138400 کیوسک، پنجند آمد10700کیوسک اور اخراجصفر کیوسک،گدو آمد 119200کیوسک اور اخراج 90700کیوسک، سکھر آمد75500کیوسک اور اخراج 28200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد26900کیوسک اور اخراج 400کیوسک ریکارڈ کی گئی۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.882 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1198.05 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.211 ملین ایکڑ فٹجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.044 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…