منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان کابینہ میں کون کون ہوگا؟ ممکنہ نام منظر عام پرآگئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)افغان طالبان کی جانب سے حکومت سازی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، اہم عہدوں پر کئی وزرا تعینات کئے جاچکے ہیں اور اب عبوری حکومت سازی کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد کابینہ میں شامل ہونے والے متوقع نام منظر عام پر آگئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان سربراہ ملاہیبت اللہ

نے عبوری کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی،عبوری حکومت کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔رہبری شوریٰ اجلاس کے بعد ملا برادر قندھار سے کابل پہنچے ہیں، جنہیں رئیس شوری کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے،ملا یعقوب کو وزیردفاع اور سراج الدین حقانی کو وزیرداخلہ کی کمانڈ سونپے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، دونوں طالبان رہنما طالبان سربراہ ملا ہیب اللہ کے نائب کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں،طالبان دعوت و رہنمائی کمیشن کے سربراہ مولوی امیر خان متقی کو وزارت خارجہ کی کمانڈ ملنے کا امکان ہے ، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو عبوری حکومت کا وزیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب افغانستان سے امریکی افواج کے 20 سال بعد مکمل انخلا کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قومی اتحاد کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے افغانوں سے اپیل کی ہے کہ ’ہمیں اپنے اختلافات بھول کر متحد ہونا ہوگا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ملک کی حمایت نہیں کرے گی اگر لوگ متحدہ نہیں ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت تمام افغانوں کی نمائندگی کرے گی۔ انھوں نے ملک کو درپیش معاشی مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ دوسرے ممالک کو افغانستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت کرنے آئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان عالمی برداری سے ’اچھے تعلقات‘ چاہتے ہیں اور ہر مسئلے کو دوستانہ طریقہ سے حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…