منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پیٹرول نہیں ملے گا ، حکومت کا اعلان

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن/این این آئی )لاہور سمیت پنجاب بھر میں عالمی وبا کورونا کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرنے والی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو پیٹرول نہیں مل سکے گا۔ جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو ٹرانسپورٹ میں بھی جگہ نہیں دی جائے گی۔بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے

اب شہری ریسٹورینٹ میں کھانا نہیں لے سکیں گے، یہی نہیں ویکسین لگوائے بغیر اب پنجاب میں لوگ ہوٹل میں بکنگ بھی نہیں کروا سکیں گے۔ وفاقی حکومت نے ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی ہے جس کے پیش نظر آج سے 17 سال کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگائی جا سکے گی۔ ۔واضح رہے کہ پنجاب میں ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کیلئے مزید پابندیاں عائد،لاہور میں یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے پیش نظر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر ز بھی آویزاں کروا دیئے ہیں۔پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا، یکم ستمبر سے پیٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو ہی دیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بھی موٹر ویز اور ہائی ویز پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے، لہذا مسافر دوران سفر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…