ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوجوان کو سابق محبوبہ اور اس کے شوہر نے پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا

datetime 30  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں 3 روز قبل تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعے میں جھلس کرشدید زخمی ہونے والا 19سالہ نوجوان برنس وارڈ دوران علاج دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 26 اور 27 اگست کی درمیانی شب ابراہیم حیدری تھانے کے علاقے کولمبو سٹی گلی نمبر 6 میں مچھر کالونی ماڑی پور کے

رہائشی نوجوان 19 سالہ محمد ذیشان ولد محمد سلمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی،جس کے نتیجے میں نوجوان محمد ذیشان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا تھا، نوجوان کے شور شرابے پر محلے داروں نے شدید تشویشناک حالت میں نوجوان کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا تھا۔ابراہیم حیدری پولیس نے 28 اگست کوجھلس کرزخمی ہونے والے نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر2021/382 بجرم دفعہ 109/324/149/147 کی دفعات کے تحت درج کر لیا تھا ، مقدمے میں زخمی نوجوان نے زینت نامی خاتون، اس کے شوہر حفیظ اور خاتون کے دو بھائیوں رمضان اوریاسین سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کرایا تھا۔متوفی نوجوان کے والد محمد سلمان نے بتایا کہ زینت نامی لڑکی سے ان کے بیٹے ذیشان کی دوستی تھی، دونوں گزشتہ ایک سال سے ساتھ کام کرتے تھے، والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے بتایا تھا کہ لڑکی کے بلانے پر وہ وہاں گیا تھا اور وہاں 4 لڑکے آئے جنہوں نے پہلے ذیشان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، پھر ذیشان پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور پھر دیکھتے رہے، بیٹے کے شورمچانے پر تمام ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔مقتول نوجوان کے والد نے پولیس افسران سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا اورانہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…