بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر داعش نے جنگی صورتحال پیدا کی تو ہم ان سے نمٹ لیں گے، ترجمان طالبان

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اگر داعش نے جنگی صورتحال پیدا کی تو ہم ان سے نمٹ لیں گے۔ایک انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت، کابل میں ہونے والے حملوں پر داعش کے خلاف

کریک ڈاؤن کرے گی۔ذبیح اللہ مجاہد نے امید کا اظہار کیا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد داعش کے حملے ختم ہو جائیں گے۔ترجمان طالبان نے کہا کہ ہمیں اْمید ہے کہ وہ افغان شہری جو داعش سے متاثر ہیں، غیر ملکیوں کی غیر موجودگی اور اسلامی حکومت کی تشکیل کے بعد اپنی کارروائیاں ترک کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہوں (داعش) نے جنگی صورتحال پیدا کی اور اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو ہم (اسلامی حکومت) ان سے نمٹ لیں گے۔داعش کے حملوں کے جواب میں امریکا کے ڈرون حملوں سے متعلق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ انہیں ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں ہے، ہماری آزادی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ذبیح اللہ مجاہد نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ طالبان کی نئی حکومت کا اعلان اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک امریکا کا آخری فوجی افغانستان سے نہیں چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا اعلان کرنا اہم ہے لیکن اس میں بہت صبر کی ضرورت ہے، حکومت کی تشکیل کے لیے ہم ذمہ دارانہ طریقے سے مشاورت کررہے ہیں۔ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اس معاملے پر کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا ہے’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…