جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جادو ٹونے سے نہیں بلکہ نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی،شہباز شریف

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیس بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جادو ٹونے سے نہیں بلکہ نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سابق وزراء مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور ن لیگی رہنما محمد زبیر سمیت دیگر کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان ہمیں انعام کے طور پر عطا کیا ہے۔ یہاں قانون کی حکمرانی ہوگی اور ہر ایک کو اس کی محنت کا صلہ ملے گا۔قائدِ اعظم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا۔ آج ہم اپنے قائد سے شرمندہ ہیں کہ ان کے فرمودات کو فراموش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دو لخت ہوگیا اور ہم نے پھر بھی سبق نہیں سیکھا۔ ہمیں اقوامِ عالم میں ممتاز مقام حاصل کرنا تھا اور ہم آج بھی اپنی منزل سے بہت دور ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگر ہم عہد کریں تو دیانت داری اور محنت سے آج بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں عدل و انصاف اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو، غربت کا خاتمہ کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ قائدِ اعظم کے احسان کو پوری قوم فراموش نہیں کرسکتی۔ ملک میں بیس بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کسی جادو ٹونے سے نہیں، نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی۔صدر ن لیگ نے کہا کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔ آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خدمت کا موقع ملنا چاہئے۔ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔ افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی حکومت کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کو کیا۔ عوام جسے موقع دیں، انہیں خدمت کا موقع دینا چاہئے جبکہ موجودہ حکومت چور دروازے سے آئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…