بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان کی بدلتی صورتحال، اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد طلب کر لی

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ نے افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان سے مدد طلب کر لی جبکہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک بار پھر بھر پور معاونت کرتے ہوئے پاکستان افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے مدد کرے گا،

عالمی ادارہ خوراک افغانستان میں آپریشن پاکستان سے کرے گا، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دے دی، سول ایوی ایشن کے جانب سیجاری ہونے والے نوٹفکیشن کے مطابق امدادی پرواز میں فوجی سامان لے جانا منع ہوگا، عالمی ادارہ خوراک کو فیس ادا کرنی ہوگی، کسی قسم کا اسلحہ اور کیمیکل پرواز میں نہیں جائے گا، جو امدادی سامان جائے گا اس کی تفصیلات دینی ہوگی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دو افراد پر مشتمل پرواز اسلام آباد سے روزانہ کابل کے لئے روانہ ہو گی، ایم 18 ہیلی کاپٹر کے ذریعے 6 افراد پشاور سے خوراک لے کر کابل جائیں گے۔ کابل تک خوراک کی ترسیل کے لئے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال ہوگا۔سول ایوی ایشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق امدادی پرواز میں فوجی سامان لے جانے کی ممانعت ہوگی، عالمی ادارہ خوراک کو آپریشن کے لئے مقررہ فیس ادا کرنی ہوگی، افغانستان کے لئے امدادی سامان کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، دو افرادپر مشتمل فکس ونگ طیارہ استعمال ہوگا۔پراوز اسلام آبادسے روزانہ کابل کے لئے روانہ ہوگی، ایم 18 ہیلی کاپٹر کے زریعے 6 افراد پشاور سے خوراک لے کر کابل جائیں گے افغانستان میں خوراک پہنچانے کے لئے اسلام آباد اور پشاور ائیر پورٹ کو استعمال کیا جائے گا، امدادی سرگرمیوں کے لئے اقوام متحدہ فوڈ پروگرام نے پاکستان سے مدد مانگی تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…