منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کابل ایئرپورٹ پر ایک اور حملے کا خطرہ

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ٗ برسلز ٗ (این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی ملٹری کمانڈرز نے بریفنگ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کابل ایئرپورٹ پر ایک اور حملے کا خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے، داعش خراسان کو ڈرون کا نشانہ بنایا گیا، یہ آخری حملہ نہیں ہے۔ادھر پینٹاگون

کے مطابق افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش خراسان کے 2 جنگجو مارے گئے جبکہ داعش کا ایک جنگجو زخمی بھی ہوا۔دوسری جانب ایک مغربی سیکیورٹی عہدے دارنے کہاہے کہ دہشت گرد حملے کی نئی وارننگ کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کے باہر لوگوں کا ہجوم کم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات مذکورہ مغربی سیکیورٹی عہدے دار نے میڈیا کو گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔مغربی سیکیورٹی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ کابل ایئر پورٹ پر امریکی فورسز کا انخلا حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔مغربی سیکیورٹی عہدے دار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابل ایئر پورٹ کے اندر موجود ایک ہزار افراد اب بھی انخلا کے منتظر ہیں۔علاوہ ازیں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کو حملے سے پہلے ہمیں اطلاع دینی چاہیے تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر پوری کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا تاہم کابینہ میں خواتین ارکان کے شامل ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک افغانستان سے سفارتی تعلقات بحال رکھیں۔خیال رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعدگزشتہ روز امریکا کی جانب سے ایک بار پھر افغانستان پر فضائی حملہ کیا گیا اور ائیرپورٹ پر حملے کے منصوبہ ساز کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…