چمن (این این آئی)پاک افغان طورخم سرحد پرکسٹم حکام نے افغانستان سے آنے والی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا۔پاکستان کسٹمز نے پاک افغان طورخم بارڈر پر ناکہ بندی کے دوران افغانستان سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ٹرک کے خفیہ خانوں سے 15 پستول، 2 عدد ایم 4 رائفلز اور سیکڑوں کارتوس برآمد کرتے ہوئے افغان شہری بلال کو گرفتار کر لیا گیا۔کسٹمز حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اسلحہ پشاور میں مقیم افغان شہری کو پہنچایا جانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوسکتا تھا۔