پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

فیصل آباد،نوجوان کی دوستوں کیساتھ ملکرمنگیتر سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، اہم انکشافات سامنے آ گئے

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)فیصل آباد میں نوجوان کی دوستوں کے ساتھ ملکرمنگیتر سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے،نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی منگیتر سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔ملزم نے اس دوران ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور بعد میں نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار اپنی منگیتر سے زیادتی کی۔

اب اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے شادی سے قبل جنسی تعلق قائم نہ کرنے پر منگیتر کے ساتھ زیادتی کی۔سیف نامی نوجوان اپنی منگیتر کو شادی سے قبل جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے مجبور کر رہا تھا۔نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کر رہا تھا جس پر لڑکی نے منگنی توڑنے کی دھمکی دی۔ملزم نے منگیتر کو بہانے سے گھر بلوا کر دوستوں کے حوالے کر دیا تھا۔پندرہ سالہ لڑکی کی منگنی ایک سال قبل سیف سے ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ مسلسل لڑکی کو جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔بلیک میلنگ سے تنگ آ کر لڑکی نے رشتہ ختم کرنے کا کہا۔جس کا بدلہ لینے کے لیے سیف نے اس کے ساتھ دوستوں سمیت زیادتی کی۔متاثرہ لڑکی کے والد نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا۔جہاں نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی منگیتر سے اجتماعی زیادتی کی۔ فیصل آباد کے علاقے اویس نگر میں سیف

نامی نوجوان نے تین دوستوں کے ساتھ اپنی پندرہ سالہ منگیتر کو شراب پلائی اور پھر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم نے اس دوران ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور بعد میں نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار اپنی منگیتر سے زیادتی کی۔پولیس کے مطابق ملزم سیف نے لڑکی سے 80 ہزار روپے اور قیمتی زیورات بھی چھینے۔ پولیس کے

مطابق سیف کے دو دوستوں ذیشان اور طیب نے لڑکی کو گاڑی میں بیٹھا کر ایک مشروب میں شراب ملا کر پلائی اور پھر اس کو گاڑی میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ملزمان ایک روز بعد مغویہ کو پھوپھی کے گھرکے باہرپھینک کرفرار ہوگئے تھے، متاثرہ لڑکی کے والدسلیم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پولیس سے رجوع کیا جس کے بعد تھانہ بٹالہ کالونی میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے مقدمے میں منگیترسیف علی،3دوست بلاول،ذیشان اور طیب کو نامزد کیا ہے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…