جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہیش ٹیگ ”بزدارحکومت کے شاندارتین سال” تھوڑی دیر میں ہی ٹاپ پر آ گیا

datetime 28  اگست‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ہیش ٹیک ”بزدارحکومت کے شاندارتین_سال”شروع کیے جانے کے تھوڑی دیر بعد ٹاپ پر آ گیا،ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے اس ہیش ٹیگ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کے 70 فیصد خاندانوں کو سوا سات لاکھ مالیت سالانہ کے ہیلتھ انشوزنس کارڈ فراہم کیے گئے۔ 6 نئی یونیورسٹیاں قائم کی جا چکی ہیں اور 15 تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ٹیکس، ریونیو، انڈسٹریز، انفراسٹرکچر، سوشل سیکٹر سمیت ہر شعبہ پہلے سے بہتر ہے،106 ارب کے کوویڈ ریلیف فنڈ اور موثر سمارٹ لاک ڈائون پالیسی نے صوبے کو کرونا سے محفوظ رکھا۔ ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ تخت لاہور کو نوازنے کی پالیسی کی بجائے تمام اضلاع کے لیے 360 ارب کا ترقیاتی بجٹ اپنی مثال آپ ہے،1965 کے بعد گریٹر تھل کینال کی صورت میں 20 ارب کی لاگت سے پہلا بڑا آبپاشی کا نظام قائم کیا گیا،11 ہزار سکول سولر انرجی پر منتقل ہونے سے تقریباً 18 لاکھ طلبا کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی،ایک روپیہ خرچے بغیر تمام سرکاری جامعات اس سال سولز انرجی پر منتقل ہو جائیں گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ نئی نوکریوں اور صنعتی ترقی کے لیے 8 نئے سپیشل اکنامک زونز اور چار انڈسٹریل کی اپ گریڈیشن کی گئی،قبضہ گروپوں سے 462 ارب مالیت کی 180409 ایکڑ اراضی کی بازیابی محکمہ مال کا بڑا کارنامہ ہے،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا نظریہ کام، کام اور کام ان کی پرفارمنس کا محرک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…