جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا، سی پیک تعطل کا شکار۔۔۔ کونسا ادارہ ہے جسے موجودہ حکومت نے تباہ نہیں کیا، ترجمان پی ڈی ایم

datetime 27  اگست‬‮  2021 |

کوئٹہ (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی

تین سالہ کارکردگی پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کونسا ادارہ ہے جس کو موجودہ حکومت نے تباہ نہیں کیا۔اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی زیرو ہے، کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا، ان کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ سی پیک تعطل کا شکار ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ چینی، آٹا اور دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، آٹا، چینی، دوائی چور سارے موجودہ کابینہ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر کروڑوں لوگ بیروزگار ہوگئے، میڈیا پر پابندیاں لگائی گئیں، کونسا ادارہ ہے جس کو موجودہ حکومت نے تباہ نہیں کیا۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومت نے احتساب کی بات کی مگر احتساب نہیں انتقام ہورہا ہے، پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ اسکینڈل سمیت حکومتی وزراء کے کیسز ختم ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈرانے کے لیے نیب کو متحرک کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت کا ایک ہی کام ہے کہ اپوزیشن کو کس طرح دبانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…