جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

datetime 27  اگست‬‮  2021 |

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی علاقائی سکیورٹی اور افغانستان

کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر نے ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدار امن استحکام اور ترقی بنیادی مقصد ہیں ۔آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔امریکی ناظم الامور نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ، خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششون کو سراہا اور کابل سے انخلا کے آپریشن کے لیے تعاون کے لیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…