جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان سے امریکا منتقل ہونے والے ا فراد کو پاکستان لانے کا فیصلہ

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) افغانستان سے نیٹو اور امریکی فوج کے فوری انخلا ء کے لیے پاکستان نے لاجسٹک مددکے لیے ہاتھ بڑھا دیا ہے ،لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں تمام تر وی آئی پیز ہوٹلز کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلے جاری کرکے

فوری بکنگ ختم کرنے کا حکم دیدیا گیا ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکورٹی پلان بھی ترتیب دیدیا ،ہوٹلز،گیسٹ ہائوسز کی سیکورٹی پولیس اوررینجر کے سپرد کر دی گئی۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے پاکستان سے درخواست کی تھی کی افغانستان سے انخلا میں پاکستان مدد کرے اور جس پر پاکستان نے درخواست منظور کرتے ہوئے ہزاروں امریکی و نیٹو اور شہریوں کو پاکستان لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتیس اگست تک امریکہ اور نیٹو افواج کا حتمی انخلا ہونا تھا اور اس پر افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج ابھی تک تیاری کے عمل میں ہیں اور دوسری جانب گزشتہ روز کابل ائرپورٹ پر حملہ سے بھی مزید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے،اس حوالہ سے سیکورٹی کے لیے وزارت داخلہ میں گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ،اور بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ تمام پرائیویٹ ہوٹلز وموٹلزاور گیسٹ ہائوسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے بک شدہ کمرے فوری طور پر خالی کروائے اور مزید اکیس ستمبر تک کوئی بکنگ نہ کرے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راناوقاص انور کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے بعد اسلام آباد کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کو فوری خالی کرانے کا شروع کر دیا گیا ہے،معلومات کے مطابق ہوٹلز،موٹلزاور گیسٹ ہائوسز کی سیکورٹی پولیس اور رینجر کے سپر دکی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…