منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سردار تنویر الیاس خان کا سرکاری خزانے سے تنخواہ اور پیٹرول نہ لینے کا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سرکاری خزانے سے تنخواہ اور پیٹرول نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

سینئر وزیر بلا معاوضہ ریاست کے لیئے اپنی خدمات دیں گے۔سردار تنویر الیاس کے ترجمان راجہ امتیاز طاہر کے مطابق سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان بحیثیت وزیر سرکاری خزانے سے تنخواہ اورسرکاری گاڑیوں کا پیٹرول نہیں لیں گے۔ سردار تنویر الیاس خان کا اپنا بزنس گروپ ماہانہ کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں اپنے ملازمین کو دینے کے علاوہ کروڑوں روپے کا ٹیکس بھی قومی خزانے میں جمع کرواتے ہیں۔ سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت پر عملدرآمد کا آغاز اپنی ذات سے شروع کیا ہے،جو ایک مثالی قدم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان آذاد کشمیر میں قائم ہونے والیپی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابی کے لیئے کوشاں ہیں۔ یہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق گڈ گورننس کے زریعیآذاد کشمیر ایک مثالی ریاست بنے گی۔ آذاد کشمیر کی ستر سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ایک سینئر وزیر نے تنخواہ اور پیٹرول نہ لیبے کا فیصلہ کیا ہے۔جو دیگر سیاست دانوں کے لیئے بھی ایک مثال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…