بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پڑوسی ممالک سرحدیں کھلی رکھیں، 5 لاکھ افغان ملک چھوڑ سکتے ہیں، اپیل کر دی گئی

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(آ ن لائن)اقوام متحدہ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کو کھلا رکھیں کیونکہ وہاں موجود بحران کے سبب تقریباً 5 لاکھ افغانی اپنا ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپیل اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے کی ہے۔

ڈپٹی ہیومن کمشنر برائے مہاجرین کیلی کلیمنٹس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اگر تعداد کی بات کی جائے تو ہم پانچ لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال بہت خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت بڑی تعداد میں افغان شہریوں نے اپنا ملک نہیں چھوڑا ہے لیکن جس تیزی سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اس میں ہمیں تیاری رکھنی چاہیے۔اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے بھی جمعہ کے دن اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں میڈیکل سپلائی میں نہ صرف کمی ا?رہی ہے بلکہ وہاں میڈیکل اسٹاف کی بھی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے ایمرجنسیز رِک برینن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت تھوڑے دنوں کی میڈیکل سپلائی رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وہاں مزید ادویات پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔رِک برینن نے اعتراف کیا کہ بم دھماکوں سے قبل بھی افغانستان میں میڈیکل سپلائی کی ضرورت تھی لیکن عالمی ادارہ صحت نے طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد تین جہازوں پر مشتمل سپلائی روک دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم میڈیکل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے دیگر راستوں پر بھی غور کر رہے ہیں جن میں مزار شریف کا راستہ بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…