پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

امریکی صدر جوبائیڈن نے داعش پر حملوں کا حکم دے دیا

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ دھماکوں کا ذمہ دار داعش خراسان کو قرار دیتے ہوئے شدت پسند تنظیم کی قیادت پر حملوں کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو

ہلا دینے والے خونی حملے جس میں امریکی فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس سروسز کو کابل میں اسی طرح کے حملے کا خدشہ تھا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر آبدیدہ ہوگئے اور دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔بائیڈن نے اس حملے کے بعد وائٹ ہاس سے کیے گئے اپنے خطاب میں تصدیق کی کہ کابل میں حملے داعش نے کیے ہیں۔ خود داعش نے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں کی تعریف کی جنہوں نے کابل حملوں میں اپنی جانیں قربان کیں اور اس حملے کے مجرموں کا پیچھا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث افراد کو سخت سزا دیں ے اور انہیں ہرگز معاف نہیں کریں گے۔ امریکی افواج افغانستان میں طاقت ، مضبوطی اور درستگی کے ساتھ دہشت گردوں کو جواب دیں گی۔بائیڈن نے کہاکہ افغانستان میں زمینی صورت حال اب بھی بدل رہی ہے خراسان آرگنائزیشن(جو کہ افغانستان میں داعش کی شاخ ہے)نے افغانستان میں امریکیوں کے خلاف کئی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔بائیڈن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔ ہم کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے۔ میں نے درخواست کی ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان پر حملے کے منصوبے تیار کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فوجی رہ نماں کو کابل میں موجود ہماری فوج کی حفاظت کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کا حکم دیا۔بائیڈن نے ضرورت پڑنے پر کابل میں اضافی فوج بھیجنے کا بھی عندیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکیوں کو بچائیں گے اور اپنے افغان اتحادیوں کو نکالیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے افغان جنگ کے خاتمے کے بہترین طریقے پر فوجی کمانڈروں اور پینٹاگان سے مشاورت کی ہے۔ کسی ایسے شخص کی حمایت نہیں کی جو بگرام کو انخلا کے لیے استعمال کر سکے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…