جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری سے طالبان کی مدد کا مطالبہ

datetime 27  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کو یورپی کونسل کے صدر چارلس میچل نے ٹیلی فون کیا اور ان سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے افغانستان سے سفارتی و بین الاقوامی اداروں کے عملے اور دیگر افراد کے انخلا میں سہولت فراہم کرنے میں

پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔ یورپی کونسل کے صدر نے انخلاءکے لئے راہداری کی فراہمی اور میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کے تمام لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان رہنما اس مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مسئلہ کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کو مستحکم کرنا امن کو برقرار رکھنے، انسانی ہمدردی کے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے اور افغان عوام کے معاشی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کی مسلسل حمایت کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور انسانی ہمدردی کے چیلنجز سے بچنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی مدد کرنا ناگزیر ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا تاکہ افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دیا جاسکے جس سے خطہ اور اس سے باہر کا علاقہ مستفید ہوگا۔وزیراعظم اور یورپی کونسل کے صدر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فریقین رابطے میں رہیں اور افغانستان کی صورتحال پر قریبی رابطہ رکھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے یورپی کونسل کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…