ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر ،عمران خان خارجہ پالیسی میں زیرو ہے مگر خود کو ہیر و کہتا ہے، حافظ حمداللہ

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے حکومت کی تین سالہ کارکردگی کو صفر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی خانہ بدوشوں اور سیاسی لوٹوں کا ایک مجموعہ ہے۔حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا ریاست کے تین اہم ستون ہوتے ہے،آپ خارجہ پالیسی کو دیکھ لیں کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا،

عمران خان خارجہ پالیسی میں زیرو ہے مگر وہ اپنے آپکو ہیر و کہتا ہے ۔ یو این سیکیورٹی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو ووٹ دیا ۔یو این کونسل کے ماضی میں دو اجلاس ہوئے ان اجلاسوں میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا ۔انکی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ سی پیک تعطل کا شکار ہوگیا ۔انہوں نے کہا مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، چینی آٹا اور دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ایک ماہ میں تین بار پڑول مہنگا ہوا، تین سالوں میں 25 روپے پٹرول مہنگا ہوا ۔ایک کڑور نوکریاں دینی تھی مگر کڑوڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے ۔حکومت نے پچاس لاکھ گھر دینے تھے مگر لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے۔میڈیا پر پابندیاں لگائی گئی جو غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے ۔انہوں نے کہا الیکشن کمیشن پر حملہ کیا گیا، جسٹس فائز عیسیٰ کی صورت میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا ۔کونسا ادارہ ہے جس کو موجودہ حکومت نے تباہ نہیں کیا ۔تین سالوں میں 5 آئی جی پنجاب میں تبدیل ہوئے کہا گیا ہے وہ پولیس ریفارمز ہیں ۔ تین سالوں کے دوران متعدد چیف سیکرٹریز پنجاب میں تبدیل کئیے گئے ۔حکومت نے احتساب کی بات کی مگر احتساب نہیں انتقام ہورہا ہے ۔حکومت کے اپنے وزراء کے کیسز بند ہورہے ہیں پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ اسکینڈل بند ہوگیا ۔بشیر میمن کو بلاکر اپوزیشن کے خلاف کیسز بنائے جانے کا بولا جارہا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کو ڈرانے کیلئے نیب کو متحرک کیا گیا ۔نیب کو سیاسی انتقام کے طور پر اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔ موجودہ حکومت معاشی پالیسی آئی ایم ایف، قانون سازی ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر ہورہی ہے ۔ حافظ حمداللہ کا مزید کہناتھا افغانستان میں بدلتی ہوئی صورت حال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

حکومت کا ایک ہی کام ہے کہ اپوزیشن کو کس طرح دبانا ہے ۔آٹا چور، چینی چور، دوائی چور سارے موجودہ کابینہ میں موجود ہیں ۔خود داری کی بات کرتے ہیں مشرف کو ڈکیٹیٹر بولتے ہیں مگر مشرف کی کابینہ کے 17 افراد آج عمران خان کی کابینہ میں موجود ہیں ۔عمران خان کو اگر شرم آتی ہے تو وہ ان سب وزراء اور مشیروں کو فارح کریں۔

عمران خان صاحب آپ ہیر نہیں زیرو ہیں ہر جگہ زیرو ہیں ۔ اپ مہنگائی ختم کرنے میں زیرو ، بے روزگاری ختم کرنے میں زیرو، گھر دینے میں زیرو ہیں ۔اپ ایک کڑوڑ نوکریاں دینے میں زیرو، خارجہ پالیسی مین زیرو، سی پیک کو کامیاب بنانے مین زیرو ہیں۔داخلہ پالیسی ،میں موجودہ حکومت زیرو ہے ۔داسو ڈیم، کوئٹہ اور گوادر میں چائنیز پر حملے ہوئے کہا ں ہے آپ کا لاء اینڈ آرڈر ،؟کوئٹہ میں 48 گھنٹوں میں چار دھماکے ہوئے کہا ں ہے شیخ رشید؟ ۔موجودہ حکومت سیاسی خانہ بدوشوں اور سیاسی لوٹوں کا ایک مجموعہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…