جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے کہا تھا ایک کرو ڑ نوجوانوں کو روز گار دینگے پچاس ہزار گھر بنائینگے ،اگر آئی ایم ایف کے کے پاس گیا تو خود کشی کرونگا یہ تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک کرو ڑ نوجوانوں کو روز گار دینگے پچاس ہزار گھر بنائینگے ڈالر کی ریٹ 60روپے کرونگا بڑے بڑے پراجیکٹس بنیں گے گوادر پاکستان کا میگا سٹی بنے گا ملکی معیشت کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا ؤنگا ملک پر جو قرضے ہیں

وہ سب ختم کرونگا باہر سے لوگ ملازمت کے لئے آئینگے قرضہ لینے کے لئے آئی ایم ایف ورلڈ بنک اشیین بنک اور دیگر مالیاتی ادروں کے پاس قرضے کے لیئے نہیں جاؤنگا اگر آئی ایم ایف کے کے پاس گیا تو خود کشی کرونگا یہ تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عمران خان نے جب بھی بولا جھوٹ بولا عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کر دیا ہے ملکی معیشت دیوالیہ کے قریب ہے ملک کو ڈیفالٹر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ تین سال میں عمران نیازی نے کچھ نہیں کیا اور آئندہ بھی کچھ بھی نہیں کریگا انہوں نے کہاکہ کہ پورے ملک میں بد امنی کی لہر پھیلی ہوئی ہے خسوصاََ پنجاب میں خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے اور ملک اس وقت اندھے بہرے اور گونگوں کے حوالے ہیں انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری اور حکمرانی جمہوریت اور جمہوری اداروں کی استحکام نظر نہیں آرہی ہیں حکومتی زمہ داران قوم سے مسلسل جھوٹ بولے جارہے ہیں مگر کب تک قوم کے آنکھوں میں دھول جونکتے رہیں گے بہتر ہیکہ عمرانی حکومت اپنا بوریا بستر گول کرے اور صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا ماحول بنائیں تاکہ آئیندہ انتخابات میں قوم کے منتخب نمائیندے کامیاب ہو ں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ڈیایم نے الیکٹرانک وو ٹنگ مشین کو مسترد کر دیا ہے یہ عمران نیازی کے ووٹ چرانے کے حربے ہیں اپوزیشن جماعتیں عمران خان کے ان حربوں کے عوام کے سامنے لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…