جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمران عمران نیازی نے غریب سے روٹی اور مریض سے دوائی تک چھین لی ، عطاء اللہ تارڑ کا دعویٰ

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل کی زبان وکلام دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ موصوف کا کسی سکول کے قریب سے بھی گزر نہیں ہوا ، شہباز گل جیسے عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد کا نچوڑ اور ٹیم ہے، واہ رے کپتان تیری ٹیم ۔ا پنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کرائے پر بیرون ملک سے آئے ترجمان چھلانگیں لگا لگا کر شہباز شریف پر تبصرہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمران عمران نیازی نے غریب سے روٹی اور مریض سے دوائی تک چھین لی ہے۔ملک کے تمام مافیاز جو مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، ان سب کو عمران نیازی کی سرپرستی اور آشیرباد حاصل ہے ۔شہباز شریف نے ان منصوبوں میں بھی کئی سو ارب کی بچت کی جہاں پر قانونی طور پر مزید رعایت حاصل نہیں کی جا سکتی تھی،اپنا خون پسینہ دے کر، دن رات ایک کر کے مجموعی طور پر قوم کا ایک کھرب روپیہ بچانے والے شہباز شریف پر 45 “لاکھ” کا الزام لگایا گیا ہے،اگر بات 45 لاکھ کے پھل بوٹوں پر آ گئی ہے تو عمران نیازی صاحب آپ کوئی اور کام کر لیں۔ آپ کا جھوٹا احتساب کے بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے،اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سے بھی آگے بڑھ کر اپنے شعوری فیصلوں سے اپنے خاندان کے کاروبار کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے شہباز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرائے کے ترجمانوں کو شرم آنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں سیف سٹی اور بجلی کے منصوبوں سے لے کر، جدید طرز پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام، ہسپتالوں، سکولوں اور کالجوں کا جال بچھایا۔ بزدار سرکار نے پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی،جھوٹ فریب اور مکاری کرائے کے ترجمانوں کا وطیرہ ہے۔ وہ دن قریب ہے جب جھوٹے کرائے کے ترجمان ملک چھوڑ کر بھاگیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…