اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بجلی نرخوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضہ 2.28 ٹریلین تک بڑھ گیا شیری رحمان

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے باوجود پاکستان کا گردشی قرضہ 2.28 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا ہے، وجہ حکومت کی پچھلے 3 سالوں کی مسلسل بدانتظامی اور نااہلی ہے،

جب تباہی سرکار حکومت میں آئی تو یہ 1.14 ٹریلین تھا،پی ٹی آئی حکومت نے دسمبر 2020 تک ملک کے گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعوی کیا تھا، دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے ،عمران خان اپنے سارے شیرو پی ایم ڈی اے میں بھرتی کر چکے ہیں عمران خان اور ان کے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں، شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں صرف سچ وہ ہے جو خود بولتے ہیں وزیر اطلاعات نے میڈیا یونینز کے بارے جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بے نقاب کیا، بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹا سے نجات دی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ہے ،ان عظیم صحافیوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھاکر بھی آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھا پیپلزپارٹی صحافیوں کے ویج ایوارڈ کے حق کو اپنا اصول سمجھتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…