اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدر منتخب

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد، اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے ، پی ٹی آئی امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کو 34 ووٹ ملے۔منگل کو آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں نئے صدر

کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی ، تمام موجود 51 اراکین اسمبلی نے ووٹ پول کئے ، صرف ایک رکن شاہ غلام قادرایوان میں موجودنہیں تھے پی ٹی آئی امیدواربیرسٹر سلطان محمود کو34 ووٹ ملے جبکہ متحدہ اپوزیشن کیامیدوار میاں عبدالوحید نیووٹ 16حاصل کئے اور اس طرح بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے،خیال رہے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی آئینی مدت 24اگست کوختم ہوگی ، صدر کے انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے آراوکے فرائض سرانجام دیئے ، 13ویں آئینی ترمیم کے بعدصدر کے انتخاب میں اراکین کشمیر کونسل ووٹ نہیں دے سکتے۔دوسری جانب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان کا بطور صدر انتخاب ان کی صلاحیتوں پر قیادت اور اراکین قانون ساز اسمبلی کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ اسد قیصر نے کہ کہا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک تجربہ کار اور مدبر سیاسی رہنما ہیں ان کی قیادت میں ریاست آزاد جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…