جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ملا برادرکو افغانستان کا صدر بنائے جانے کا امکان، ملا ہیبت اللہ سپریم کمانڈر ہوں گے‎‎

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ،لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)طالبان بہت جلد ملک میں امارات اسلامیہ افغانستان یعنی اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کردیں گے ،بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان کے سیاسی سربراہ ملا برادر کو افغان صدر بنائے جانے کا امکان ہے ۔ملا ہیبت اللہ سپریم کمانڈر ہونگے۔

عبوری حکومت 6ماہ کے لئے ہوگی جو مستقبل کی حکومت بنائے گی۔ طالبان نے علی احمد جلالی اور عمر درس گئی کو عبوری سربراہ بنانے کی مخالفت کر دی۔علاوہ ازیں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ میں ملک میں ہی رہوں گا اور بات چیت سے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حامد کرزئی نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔دوسری جانب مرحوم افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے کہاہے کہ طالبان بندوق کے زور پر نظریات ملسط نہ کریں تو ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ استحکام اور باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی حل پریقین رکھتاہوں، اپنے والدکی طرح کبھی بھی غیر ملکی طاقت کی ڈکٹیشن قبول نہیں کروں گا۔افغانستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ اشرف غنی افغان عوام کو سکیورٹی اور سیاسی قیادت فراہم کرنے میں

ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کوپاکستان کے ساتھ ایماندارانہ اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت ہے، پاکستان اور افغانستان کو سیاسی استحکام اور سلامتی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ والد احمد شاہ مسعود پاکستان سے باہمی احترام پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…