نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ادارے یونیسیف کی ترجمان نے بتایا ہے کہ اب تک طالبان نے ان کے دفاتر کو نقصان نہیں پہنچایا۔ بی بی سی کے مطابق انھوں نے کہا کہ طالبان چاہتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ یہیں رہے اور اپنا کام جاری رکھے۔سیم مورٹ نے کہا کہ جنگجوؤں کا رویہ اچھا ہے اور وہ اس وقت اقوامِ متحدہ کے آپریشنز کی حفاظت کر رہے ہیں۔انھوں نے یونیسیف کا خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کام کی اہمیت پر زور دیا ور کہا کہ دفاتر میں اگلے چند روز میں کام کا دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا۔