اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نئے اسلامی سال پر مسجد نبویۖ میں پہلی نماز جمعہ کا ایمان پرور منظر

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ ٗ مکہ مکرمہ(این این آئی)نئے اسلامی سال 1443ھ کے پہلے جمع المبارک کے موقع پر ہزاروں فرزندان توحید نے مسجد نبویۖ میں نئے ہجری سال کی پہلی نماز جمعہ ادا کی۔نئے اسلامی سال کی پہلی نماز جمعہ کے موقع پر مسجد نبویۖ نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ مسجد کے صحن اور اس کی گیلریوں میں بھی نمازی موجود تھے جن کے چہروں سے طمانیت، سکون، امن، راحت اور

خشوع نمایاں دکھائی دے رہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ وبا کے خطرے کے پیش نظر صحت کے کرونا سے بچا کے پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔اسلامی سال کے پہلے جمعہ کے موقع پر نمازیوں نے عالم اسلام کی فلاح بہبود اور دنیا کو کرونا جیسی وبا سے نجات کی دعائیں کیں۔انتظامیہ کی طرف سے مسجد نبویۖ میں نمازیوں کی زیادہ تعداد کی آمد کے پیش نظر صحت کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رکھے تھے۔دوسری جانب مسجد نبویۖ کے صحن کے جنوب مغربی کونے میں واقع زمزم فراہمی کا نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ مسجد نبویۖ میں پانی کی فراہمی صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مسجد نبویۖ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں اور اہل مدینہ منورہ کی زمزم پینے کی خواہش پر عمل درآمد کرنا ہے۔پراجیکٹ کا رقبہ تقریبا 330 میٹر ہے اور اس میں سٹین لیس سٹیل کے تین ٹینک نصب ہیں، جن کی کل گنجائش 290 میٹر، 2 پریشر ٹینک، 3 واٹر فیڈنگ پمپ، 2 سٹین لیس سٹیل فلٹر ، دو سٹرلائزر ، دو 350 طول پائپ لانیں نصب ہیں۔محکمہ فراہمی آب نے مسجد نبویۖ میں زمزم کے حصول کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی متعارف کرایا ہے جس میں زم زم کے حصول کے اوقات، طریقہ کاور اس حوالے سے ضروری ہدایات بیان کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…