بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمرات کو مندی کے بادل چھائے رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 47300پوائنٹس سے گھٹ کر 47200پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 24ارب روپے ڈوب گئے۔مندی کے باعث71.83فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروبار کے اختتا م پر

کے ایس ای100انڈیکس میں 106.62پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 47377.38پوائنٹس سے کم ہو کر 47270.76پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 96.95پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32402.19پوائنٹس سے کم ہو کر 32305.24پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای30انڈیکس 3.35پوائنٹس کے اضافے سے 18926.22پوائنٹس سے بڑھ کر 18929.57پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 24ارب87کروڑ72لاکھ13ہزار749روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب98ارب62کروڑ67لاکھ 82ہزار466روپے سے گھٹ کر 82کھرب73ارب74کروڑ95لاکھ68ہزار717روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 11ارب روپے مالیت کے 23کروڑ1لاکھ 74ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ26لاکھ 44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر458کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 106کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،329میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ92لاکھ،غنی گلوبل 1کروڑ50لاکھ،ولڈ کال

ٹیلی کام 1کروڑ18لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ4لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 96لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت میں 44.62روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر639.62روپے ہو گئی اسی طرح29.46روپے کے اضافے سے بلیسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت459.99روپے پر جا پہنچی تاہم سیفائر فائبر کا بھا70.12روپے گھٹ گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت864.87روپے ہو گئی اسی طرح 20.00روپے کی کمی سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1980.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…