ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پٹرولیم ڈویژن، اوگرا کی کمزور نگرانی نے پیٹرول بحران کو جنم دیا آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 20ـ2019ء جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی کمزور نگرانی نے پیٹرول کے بحران کو جنم دیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئل ملک میں تیل کی طلب اور رسد کے انتظام میں ناکام رہے۔

اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے ضروری آئل اسٹوریج کی سہولتیں بنانے میں ناکام رہا، اوگرا ان کمپنیوں سے پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل سپلائی کرا سکا، نہ سزا دے سکا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ صورتِ حال کے باعث جون 2020ء میں تیل کی قلت ہوئی، سردیوں کے لیے ایل این جی کے بروقت ٹینڈر نہیں کیئے گئے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں سستی ایل این جی کا فائدہ اٹھانے کی بجائے 7 ارب 73 کروڑ روپے کا نقصان کیا گیا۔جاری کی گئی رپورٹ میں آڈیٹر جنرل نے کہا کہ مالی سال 20ـ2019ئ میں پٹرولیم اور پاور ڈویڑنز میں رابطہ سازی کا فقدان رہا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایل این جی کی ضرورت اور درا?مد پر درست تخمینہ لگانے میں ناکام رہی، اس صورتِ حال سے ایل این جی کی طلب و رسد میں فرق آیا اور قیمتیں بھی بڑھیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…