اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان بارڈر پر باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا گیا

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (آن لائن)پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان باب دوستی کھولنے سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا،سیکورٹی مسائل کے باعث باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ موخر کردیاگیا۔لیویز حکام کے مطابق باب دوستی کھولنے کا فیصلہ سیکیورٹی مسائل کے باعث موخر کر دیا گیا ہے۔بارڈر پر موجود تمام مال بردار گاڑیوں، ٹرکوں اور کنٹینرز کو واپس ٹرمینلز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

کسٹم عملے کو موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لیویزحکام کے مطابق باب دوستی کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ سیکیورٹی اہلکاروں نے باب دوستی سے لاوڈاسپیکرز پر اعلانات کرتے ہوئے بارڈر کے دونوں جانب موجود شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے۔اجلاس میں مہاجرکارڈ کی شرط پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔ پاکستانی حکام کا موقف تھا کہ افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ پر آنیجانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔اس سے قبل پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد چمن بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ گزرہ گاہ پیدل آمدورفت کیلیے روزانہ 8گھنٹے کھلی رہیگی۔ پیدل آمدورفت کیلئے پاکستانی شہریوں کے پاس شناختی کارڈ اور افغانیوں کے پاس تذکیرہ(سفری اجازت نامہ)ہونا لازمی ہوگا۔خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ سپین بولدک پر قبضہ کر لیا تھا اور جمعے کے روز سے چمن کراسنگ کے ذریعے آمد و رفت بند کر دی تھی۔ افغان ضلع سپین بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس ہیں لیویز حکام کا بتانا ہے کہ باب دوستی کھولنے میں سکیورٹی مسائل درپیش رہے لہذا اس حوالے سے فیصلہ شام تک کیا جائے گا۔لیویز حکام نے مال بردار ٹرک واپس ٹرمینلز منتقل کردیے اور کسٹم عملے کو موجود رہنیکی ہدایت کی ہے جبکہ باب دوستی کی دونوں جانب موجود شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ پر آنے جانیکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔واضح رہے کہ اسپین بولدک پر قبضے کے بعد طالبان نے جمعہ کو سرحد بند کی تھی۔گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…