اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حامد میر باز نہ آئے ،پابندی لگنے کے باوجود ایک بار پھر اسلام آباد میں خطاب‎

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر منعقدہ ایک اور مظاہرے سے جذباتی خطاب ، سوشل میڈیا پر وائرل 10منٹ کی ویڈیو میں حامد میرکو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آج سے پہلے یعنی28مئی کو بھی ہم نے ایک مظاہرہ کیا تھا ، اس وقت مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے ایک ساتھی صحافی اسد طور پر حملہ کیا گیا تھا۔

اس کو انصاف دلانے کے بجائے حکومت کے ایک وزیر صاحب یہ الزام لگا رہے تھے کہ یہ صحافی ڈرامہ کرتے ہیں تاکہ انہیں اسائیلم مل سکے ، اسد طور کے واقعے کو 2مہینے سے اوپر گزر چکے ہیں ناتو لڑکی کا کوئی بھائی سامنے آیا ہے نا وہ ملزم پکڑا گیا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ اسد طور کو گھر میں گھس کر پھینٹی لگانے والے آپ ہی ہیں ، آپ نے کہا جی کہ کل شام تک بند ے پکڑے جائینگے ، پھرپرسوں شام ، پھر ایک مہینہ گزرا، پھر دو مہینے گزر گئے ،بھائی جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے ، پوری دنیا میں آپ نے مہارت حاصل کی ہے لیکن صرف جھوٹ بولنے میں ، آپ جھوٹے ہیں ، کیونکہ لاہور میں حافظ سعید کے گھر میں بم دھماکہ ہو ، وہاں تو ملزم پکڑے جاتے ہیں 48گھنٹے میں ، اسد طور کے گھر میں جو گھسے ان کا کچھ پتہ نہیں چلا حالانکہ ان کی سی سی ٹی وی فوٹیج تھی ، ابصار عالم کو جس نے گولی ماری ، اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج تھی اس کا کوئی پتہ نہیں چلا، مطیع اللہ جان کو جس نے اٹھایا ، اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج تھی ، اس کا بھی آج تک کوئی پتہ نہیں چلا،پوری دنیا جانتی ہے حامد میر پر پابندی کس نے لگوائی ، گن پوائنٹ پر، ہمیں ان کا نام لینے کی تو ضرورت نہیں ہے ، پوری دنیا کو پتہ ہے کہ اسد طور کے گھر میں کون کس کے کہنے پر داخل ہوا تھا، ابصار عالم کو کس نے گولی مروائی ، مطیع اللہ جان کو کس نے اٹھوایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…