پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

اپنی گرل فرینڈ کا بھیس بدل کر امتحان دینے والا عاشق گرفتار‎‎

datetime 10  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اپنی گرل فرینڈ کا بھیس بدل کر امتحان دینے والے عاشق گرفتارکو گرفتار کر لیا گیا ۔ افریقی ملک سینیگال میں بھیس بدل کر اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینیگال کے علاقے

دیوربیل میں خادم امبوپ نامی 22 سالہ نوجوان اپنی 19 سالہ گرل فرینڈ گانگوئے دیوم کا روپ دھار کر اس کی جگہ گریجویشن کا امتحان دے رہا تھا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لمبے بالوں والی وِگ لگانے کے علاوہ خادم امبوپ نے لڑکیوں کا لباس بھی پہن رکھا تھا جبکہ بالوں اور میک اپ کے ساتھ ساتھ اس نے روایتی اسکارف بھی پہن لیا تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے۔خادم امبوپ بھیس بدل کر 2 پرچے دینے میں تو کامیاب ہو گیا تھا تاہم تیسرے پرچے میں سپروائزر کو اس پر شک ہوا۔ تلاشی لینے پر ذرا سی دیر میں انتظامیہ پر انکشاف ہوا کہ یہ لڑکا ہے جو لڑکی کا بھیس بدل کر امتحان دے رہا ہے۔انکشاف ہونے پر امتحانی مرکز کی انتظامیہ نے پولیس کو بلوا لیا اور اگلے چند منٹوں میں امبوپ نے پولیس کے سامنے سچائی اگل دی۔ خادم امبوپ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دے رہا تھا جو قریبی ریسٹورینٹ میں اس کا انتظار کر رہی ہے۔پولیس نے فوری طور پر لڑکی کو بھی گرفتار کر لیا اور دونوں پر جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا۔خادم امبوپ نے پولیس کو کہا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی مدد کررہا تھا کیونکہ وہ اپنی انگریزی بے حد کمزور ہونے کی وجہ سے گریجویشن کے امتحان میں شدید مشکلات کا شکار تھی۔پولیس نے دونوں پر دھوکا دہی اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس میں دونوں کو سزا یقینی ہے۔ممکنہ طور پر اس جوڑے کو سینیگال میں قومی سطح کے کسی بھی سرکاری امتحان کےلیے 5 سال تک نااہل قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ بھاری جرمانہ بھی متوقع ہے۔اگر جج زیادہ سخت مزاج ہوا تو خادم امبوپ اور اس کی گرل فرینڈ کو ایک سال سے پانچ سال تک جیل کی ہوا بھی کھانی پڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…