جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر ایک اور پابندی عائد کردی

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیساتھ داخلے پر بھی پابندی کر دی ہے۔دبئی حکام نے پاکستانی مسافروں پرپابندی عائد کی ہے۔ ریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ کے ساتھ ایئرعربیہ کے ذریعے سہولت مسافروں کوتھی۔امارات و دیگر یواے ای ایئرلائنز نے ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کے بغیر بورڈنگ سے مسلسل انکار

کیا ہے اور ریپڈپی سی آرٹیسٹ کی عدم موجودگی سے سیکڑوں مسافرآف لوڈکیے جاچکے ہیں۔ کوروناہائی رسک ممالک کے مسافروں پر ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کے بغیر داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ نان ہائی رسک ممالک کے شہریوں کو48گھنٹے پہلے ٹیسٹ کے ساتھ داخلے کی اجازت ہے۔نان ہائی رسک ممالک کے شہریوں کو پی سی آر یا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ نان ہائی رسک ممالک کے شہری 14 دن سے زائدیواے ای میں قیام نہیں کرسکیں گے۔اس حوالے سے جاری ای میل کے مطابق تمام ایئرلائنز ان احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔دوسری جانب کرونا کیسز کی وجہ سے برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا تاہم برطانیہ نے امارات کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا جس پر اماراتی فضائی عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہاں تک کہ امارات کی ایک فضائی میزبان نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی چوٹی پر چڑھ کر اس خوشی کا جشن منایا۔ اس نے برج الخلیفہ کی

چوٹی پر کھڑے ہو کرچند سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھی بنائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برج الخلیفہ کی چوٹی پرچڑھنے والی خاتون میزبان نے فضائی سفر کے دوران استعمال ہونے والا مخصوص لباس پہن رکھا تھا۔برطانیہ کی سفری پابندیوں میں تبدیلی اور متحدہ عرب امارات کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورنج میں منتقل کرنے کے فیصلے کے جشن کے موقع پر اس

اشتہار کی تصویر کشی کی گئی۔ایمریٹس ایئرلائنز کی جانب سے شائع کردہ ویڈیو کلپ نے اشتہار کی تیاری اور فلم بندی کے مناظر دکھائے گئے اور اشتہار کی ہیروئن پردے کے پیچھے دکھائی۔ اس نے کہا کہ خوش آمدید ماں! میں دنیا کی چوٹی پر ہوں۔ایمریٹس ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ اشتہار کو پس منظر میں سبز اسکرین کے بغیر فلمایا گیا ہے۔ فضائی

میزبان کے برج الخلیفہ کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے پہلے محتاط منصوبہ بندی ، تربیت اور سخت حفاظتی پروٹوکول وضع کیا گیا۔اس نے وضاحت کی کہ فلم بندی کا آغاز طلوع آفتاب سے ہوا اور ٹیم کے اراکین بشمول فضائی میزبان کے 828 میٹر بلند برج خلیفہ کی 160 ویں منزل سے اوپر چڑھنا شروع ہوئے۔ انہیں چوٹی تک پہنچنے میں ایک گھنٹہ 15 منٹ لگے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…