اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خبر، پاکستان بھر میں عمرے کی بکنگ شروع کر دی گئی

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکی زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت مل گئی۔ٹریول ایجنٹس نے نئی بکنگ کا عمل شروع کردیا۔ جن لوگوں نے دو سال قبل عمرہ کیلئے ٹریولز ایجنٹس کو پیسے دیے تھے انہوں نے بھی ٹریولز ایجنٹوں سے دوبارہ رابطہ کرلیا۔ عمرہ کی اجازت ملنے پر کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں

ٹریولز ایجنٹس کے دفاتر میں عمرے پر جانے کے خواہش مند افراد کا رش لگ گیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے جن لوگوں کے عمرہ ویزے رکے ہوئے تھے انہیں بھی جاری کیے جائیں گے، زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔پاکستان سمیت دیگر ممالک سے جانے والے زائرین کو سرکاری ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا ہوگا اور سرٹیفیکیٹ کو عمرہ درخواست کیساتھ لف کیا جائے گا۔ درخواست کی منظوری سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانے سے مشروط ہوگی۔ ان ویکسینز میں موڈرونا، ایسٹرا زینیکا، فائزر اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔اگرچہ سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ ویکسینز کے استعمال کی منظوری نہیں دی، مگر چینی ویکسین کے بعد منظور شدہ ویکسینز میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ لگوانے والے بھی عمرہ کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا۔ روزانہ 60 ہزار افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ جانے کی اجازت ہوگی اور عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد 20 لاکھ کردی جائے گی۔پاکستان سمیت پابندی والے 13 ممالک کے ویکسی نیٹڈ عمرہ زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر پہلے قرنطینہ کرنا ہوگا اور ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔کراچی میں ٹریولز ایجنٹس نے کئی ماہ قبل عمرہ کیلئے جانے والے زائرین کی پہلے سے جمع درخواستوں پر اور نئی درخواستوں پر کام شروع کردیا جس کے باعث ٹریولز ایجنٹس کے دفاتر میں نئی اور پرانی بکنگ والوں کا رش لگ گیا۔ زیادہ بکنگ ربیع الاول کے مہینے کی ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…