منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی قبول کر لی لیکن ملک نہیں چھوڑا، یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں،شیخ رشید نے نواز شریف کو واپس آنے کا مشورہ دیدیا

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہے ،انہیں ملک میں واپس آنا چاہیے ،باہر ملک میں رہنا کیا زندگی ہے ،ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی قبول کر لی لیکن ملک نہیں چھوڑا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں ،مجھے یقین ہے کہ سیاسی پناہ نہیں لیں گے ،جیلیں سیاستدانوں کیلئے ہی بنی ہیں،

ہم سات سات سال قید رہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہیاور سی پیک میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس کے لئے ساری قوم وہ یک زبان ہے جس طرح کشمیرکی جدوجہد آزادی کیساتھ کھڑی ہے اسی طرح وہ سی پیک کے ساتھ کھڑی ہے۔جو لوگ اس ملک میں انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کرنا چاہتے ہیں وہ منہ کے بل گریں گے۔داسو ڈیم کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بتا سکتے ہیں ، وزارت داخلہ نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں لیکن اس کا اعلان وزارت خارجہ کرے گی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ افغان سفیر کی بیٹی کے حوالے سے جو بھی ریکارڈ تھا ہم نے ان کو فراہم کردیا ہے اور اس حوالے سے آپ کو افغان سفیر یا افغان حکومت ہی بتائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا پاسپورٹ سولہ فروری سے منسوخ ہو چکا ہے اور اب ان کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ان کو ملک واپس آجانا چاہیے لیڈر وہی ہوتا ہے کہ جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے ، اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ اقتدار میں ہو تو اپ بڑھکیں مارتے ہیںاور جب اقتدار چلا جائے تو باہر بھاگ جاتے ہیں ،ملک کی جیلیں بھی سیاستدانوں کیلئے ہیں اور اگر لیڈر کو جیل ا?نا جانا پڑتا ہے تو کوئی قیامت نہیں آجاتی ، ہم جھوٹے کیسوں میں سات سات قید رہے۔

نوازشریف پر دو ہی آپشن ہیں وہ اپنی اپیل کرلیں اور دوسرا آپشن یہ ہے کہ وہ وہاں سیاسی پناہ لے لیں۔شہبازشریف کی گرفتاری کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس ملک میں بھٹو پھانسی لگ گیا تھا ۔اس سے شہبازشریف بڑا لیڈر نہیں ہے۔شہبازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست نہیں دی۔ایک اور سوال پر انہوں نے

کہاکہ اس ملک میں جوکچھ ہورہا ہے اس کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور اسرائیل ہے لیکن انشا اللہ ہم عمران خان کی قیاد ت میں اس مسئلے سے بھی نکل جائیں گے۔محرم سے شروع ہورہا ہے ،تمام صوبوں کے حکام سے سیکیورٹی کے حوالے بات کی ہے ،انڈیا، اسرائیل اور این ڈی ایس پاکستان کے امن و امان سے کھیلنا چاہتے

ہیں،کرونا کے باعث لال حویلی میں آتش بازی اور جشن کو منسوخ کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سائینو ویک کو اسلامی ممالک میں قبول نہیں کیا جارہا ،ایسا سرٹیفیکیٹ بنائیں گے جس میں کوئی شخص دوسری ویکسین لگا سکتا ہے ،ای الیون نالے کے نالے پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے،اسلام آباد پولیس کی تعداد اور وسائل کو بڑھارہے ہیں،اسلام آباد میں سیلاب آیا 1122کا نظام ہی نہیں تھا اب ریسکیو 1122 لارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…