لاہور/کراچی(این این آئی)عوامی انقلاب ہماری منزل ہے اور ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیںتاکہ عوام کی حکمرانی اور ووٹ کی عزت بحال اور جمہوریت مستقل مضبوط ہوسکے ،سندھ کے عوام محب وطن ہیں انہیں کسی کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں،یو ٹرن لینے اور سیاسی انتقام اور سلیکٹروں کی آشیر واد سے نیا پاکستان نہیں بنتا اس کیلئے نظریہ پاکستان کی روشنی میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں
جو مسلم لیگ قیام پاکستان سے لیکر اب تک دیتی آئی ہے،مسلم لیگ (ن) نے اقدار کیلئے جمہوری روایات کا کبھی سودا نہیں کیا،اگر ایسا ہوتا تو اقدار سے کیوں نکالا جاتاان الفاظ کا اعادہ قائد حزب اختلاف ومسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے کارکن بزرگ مسلم لیگی رہنماء بھیج پیر جٹا پنجم پیرو مرشد محمد اسحاق شاھین گورایا نقشبدی مرشدی ؒکے فرزند وچیئر مین علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان اور بحالی حقیقی جمہوری تحریک سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا پنجم کی فون پرعیادت اور خیر یت معلوم کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے کارکن بزرگ مسلم لیگی رہنماء بھیج پیر جٹا پنجم پیرو مرشد محمد اسحاق شاھین گورایا نقشبدی مرشدی ؒکی سیاسی ،سماجی، اور مذہبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھیج پیر جٹا پنجم پیرو مرشد محمد اسحاق شاھین گورایا نقشبدی مرشدی ؒتاریخ کا روشن باب ہیں ان کے افکار نوجوان نسل اور مسلم لیگی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں شہباز شریف نے پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا پنجم جو کے عارضہ قلب کے باعث کراچی کے مقامی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں کی جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں اور شریف خاندان آخری سانس تک عوام کی خدمت نظریہ پاکستان کی روشنی میں کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کامنشور ہی عوامی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے دہشتگردی انتہاء پسندی پاکستانی قوم کا مقدر نہیں بن سکتی پاکستان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسیوں کے باعث امریکہ سمیت دیگر ملک دشمن ممالک پاکستان پر بلا جواز اور بے بنیاد الزامات لگا کر گرے لسٹ سے نکلنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں امریکہ کو پاکستان کی سلامتی استحکام اور سا لمیت مد نظر رکھنا چاہئیے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے کشمیر پالیسی کسی صورت تبدیل نہیں کی اور آج بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں جمہوریت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں مگر (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں اور اب بھی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کسی بھی مسلم لیگی رہنماء پر نیب سمیت تمام ادارے کرپشن کا کوئی
الزام ثابت نہیں کرسکے جو کہ جعلی حکمرانوں کو لانے والوں اور 21کروڑ عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے نواز شریف کو تین بار وزات عظمیٰ سے ہٹایا گیاگلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مینڈیٹ چوری کیا گیامگر اب وقت آگیا ہے کہ 21کروڑ عوام سازشی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے والوں سے حساب کے لیئے میدان عمل میں آیئں انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم ؒ ، علا مہ اقبال ؒاور تحریک پا کستان کے بنیادی اصولوں پر لوٹناہوگا آمروں کے دور میں سوچے سمجھے
منصوبے کے تحت پالیساں بنائی گئیں جو جمہوریت سے متضاد تھیں موجودہ حکمران ٹولے نے آمروں کے سیاسی انتقام اورملک کو بدحالی پر پہنچانے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ا نہوں نے کہا کہ ووٹ کی بے قدری پاکستانیوں کو قبول نہیں ڈیڑھ کروڑ ووٹ لے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو تو نکال دیا جاتا ہے مگر ایک عام آدمی کی زندگی بدلنے کیلئے نواز شریف کی جانب سے کئے گئے اقدامات بھی سازشی عناصر کو پسند نہ آئے اور نہ ہی سی پیک منصوبہ ان عناصر کے حلق سے نیچے اترا اب میں
محرم کے بعد ملک کے کونے کونے میں جائوں گا 21کروڑ عوام کو ووٹ کے تقدس کا درس دیتے ہوئے انہیں جگائوں گا انشاء اللہ آہیندہ متوقع الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر سے کلین سوئیپ کرے گی انہوں نے کہا ہم جمہوریت اور آئین پاکستان کی روشنی میں کسی بھی ادارے سے تصادم کی پالیسی کے خلاف ہیں تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کام کریں تو اختلاف پیدا نہ ہو اور جمہوریت کو خطرات درپیش نہ ہوں انہوں نے کہا کہ کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان میں معاشی استحکام پیدا ہوا جو جمہوریت دشمنوں کو پسند نہ آیا اور ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے نااہلوں کو 21کروڑ عوام پرسازشی نظام مسلط کیا گیا،
۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے ، موجودہ حکمران ٹولہ نے خوشحال پاکستان کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکن میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متحد ہیں، حکومت غریب عوام کاخون چوس کرکہتی ہے گھبرانانہیں بلوچستان حکومت وفاق کے ساتھ اتحادی ہونے کے باوجوداپنے حصے کاپانی تک نہیں لے سکتاکمزورلوگ ملک وقوم پرمسلط ہیں معیشت کابیڑاغرق کردیاگیاہے تو دوسری جانب
جعلی حکمران ٹولہ اب سندھ پر شب خون مارنے کے لیئے سازشوں میں مصروف ہے اگر ایسا کیا گیا تو پاکستان مسلم لیگ ن شدید مزاحمت کریگی، انہوںنے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران مسلمان باہمی اتحادویگانگت کا مظاہرہ کریں گے اور ملک وملت کے وسیع تر مفاد میں مذہبی ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھی جائے گی، انہوں نے کہاکہ اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتاہے،محرم الحرام کا مہینہ تاریخی عظمتوں کا حامل ہے، عشرہء فاروق وحسین مرادرسول ونواسہء رسول سے عقیدت ومحبت سے
عبارت ہے۔شہیدمدینہ وشہید کربلا نے منافقت کے خلاف علم بلند کیا،ان سے محبت عین ایمان ہے، مرادرسول ونواسہء رسول کی عظیم خدمات وقربانیاں امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یکم محرم الحرام کو خلیفہء دوم مرادرسول سیدناعمرفاروق ؓ کایوم شہادت منایاجائے سیدناعمرفاروق ؓ کے فضائل ومناقب،سیرت وکردار،بے مثال جراٗت وبہادری اور سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام کے لئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے اس سلسلے میں علما ء و مشائخ عظام تحریک پاکستان کے جذبے کے تحت ملک وملت کے وسیع تر مفاد میں مذہبی ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھنے کی لیئے اپنا کردار ادا کریں۔



















































