ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

گھریلو تشدد اور وقف املاک، دونوں بل آئین و قانون اور قرآن سنت کے منافی ہیں،مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر اہم حصہ قرار دیدیا

datetime 8  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے قائد اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی انتخابی اصلاحات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت انتخابات قبول نہیں، بلدیاتی انتخابات کا اعلان ڈھونگ ہے،ہمارامطالبہ منصفانہ عام انتخابات ہیں،گھریلو تشدد اور وقف املاک کے حوالے سے پارلیمنٹ میں زیر غور دونوں بل آئین و قانون اور قرآن سنت کے منافی ہیں،

گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی،ہم پر مسلط کی گئی حکومت ناجائز ہے،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہورہاہے،پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کے لئے قانون سازی نہیں کرنے دیں گے،عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر اہم حصہ ہے،نا اہل حکمرانوں نے ملک کو تنہا کردیا ہے، کے پی کے میں کورونا کی مد میں تین ارب کی کرپشن ہوئی ہے،پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی طے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکی شب جے یوپی کے سربراہ صاحبزادہ اویس نورانی کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ بیت الرضوان پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ گھریلو تشدد اور وقف املاک کے حوالے سے پارلیمنٹ میں زیر غور دونوں بل آئین سے متصادم ہیں،گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی،اس بل میں قرآن و سنت کے منافی شقیں شامل کی گئی ہیں،ہم خاندانی نظام بچانے کے لیے پوری قوت سے نکلیں گے علماء کرام کی کمیٹی ان بلز کا جائزہ لے رہی ہے اس کے بعد اے پی سی بلائی جائیگی ملک گیر احتجاج ہو گا۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک تنہا ہوتا جارہے ہے ،بے روزگاری عام ہے، نوجوان نسل مایوس ہے جو ایک المیہ ہے،

افغانستان کی نئی صورت حال میں ایک بڑے اسٹیک ہولڈر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا ،جوبائیڈن ملک کے جعلی وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار نہیں ،امریکہ پاکستان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے،موجودہ حکومت غیر آئینی و غیر قانونی ہے،انہوں نے کہا وزیراعظم نے دعوی کیا کہ ہم امریکہ کو اڈے نہیں

دیں گے ،جواب میں امریکہ نے کہا ہم نے اڈے مانگے ہی نہیں ہیں،ایسا جھوٹا وزیر اعظم ہم پر مسلط ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران خان ملکی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے وہ منتخب نہیں ہے کشمیر فروخت ہو چکا ہے ناہل حکمرانوں کی وجہ سے قوم مایوس ہوچکی ہے ،ملک میں غیر آئینی و غیر قانونی حکومت ہے اسے ہم

نہیں مانتے دوسروں کو چور چور کہنے والے کے پی کے میں کورونا کی مد میں تین ارب کی کرپشن کا جواب دیں ۔آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں سب بے نقاب ہوچکا ہے، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تنہا کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چین جیسا پاکستان کا دوست ملک بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ،چین نے سی پیک منصوبہ سب سے پہلے پاکستان

سے شروع کیا ،نا تجربہ کار لوگوں کی وجہ سے چین اعتبار کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، ملک میں قومی سطح پر انتخابات کرائے جائیں،بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان ڈھونگ ہے،حکومت کے یکطرفہ اقدامات ہمیں قبول نہیں ،دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت انتخابات قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جس الیکشن کے نتائج نے

ملک کو بحران کا شکارکیا عدالتیں اس پر ایکشن کیوں نہیں لیتیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ افغانستان کا سیاسی بنیادوں پر حل نکالا جائے افغانستان میں طالبان کی قیادت مذاکرات کی بات کرتی ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے پی ڈی ایم سے الگ ہوچکی ہے ،ان کو اپنی پالیسی

پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،ہم پیپلز پارٹی کی سیاست کو اچھی طرح جانتے ہیں ،ملک میں ایک تجربہ کیا جو ناکام ہوا ہے اس تجربہ کے نتیجے میں نااہل حکومت وجود میں آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست بچوں کا کھیل نہیں ہے،مخالفین کے ساتھ بھی بیٹھنا پڑتا ہے ،سیاسی جماعتوں کی توڑنے کی سازش جہاں ہوتی ہے سب جانتے ہیں ،سیاسی جماعتوں سے لوگ دوسری جماعتوں میں چلے جاتے ہیں اس سے پارٹی میں کوئی فرق نہیں پڑتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…