ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

سندھ میں پی پی کو بڑا دھچکا، پیپلز پارٹی کے مشہور رہنما پی ٹی آئی میں شامل‎

datetime 8  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے آئی جی سندھ کو ہٹاکرکے ان کی مراعات بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آ جی سندھ پیپلزپارٹی کے آئی جی بنے ہوئے ہیں وہ اپنے دفتر یا کسی اچھی شہرت کے حامل شخص سے ملاقات کی بجائے جرائم پیشہ افراد کی اوطاقوں پر جاکر ان سے مل رہے ہیں،

وہ اتوارکو انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنماسابق سینیٹراورسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر احمد علی بروہی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے محمد علی بروہی کو پارٹی پرچم مفلر پہنا کر خوش آمد ید کہا،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی، سینئر نائب صدر سبحان علی ساحل، سینئر رہنما حاجی مظفر احمد شجراع،پیر زمان شاہ جیلانی، جان شیر جونیجو، پیر مرتضی شاہ جیلانی اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ڈاکٹر محمد علی بروہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی وڈیروں کی جماعت ہے عمران خان کے نظریے اور ملک کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات ہیں ان سے متاثر ہوں عمران خان نے سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کو پکڑا ہے ملک کا واحد اور سیدھا راستہ ہے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں نوجوان آگے بڑھیں اور عمران خان کا ساتھ دیں پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کو تباہ کردیا ہے سندھ میں کرپشن کی بھرمار ہے ان کا انجام ہونے والا ہے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ محمد علی بروہی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے انہوں نے ہم سے زیادہ قریب سے لاڑکانہ کے ڈاکووں کو دیکھا ہے مل کر ان ڈاکووں کے خلاف کام کریں گے آج پیپلزپارٹی اقتدار میں ہے لیکن اس پارٹی میں موجود اچھے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں سندھ کے لوگوں کو اس بات کو غور سے دیکھنا چاہے سندھ حکومت نے ایک ٹرم بنائی تھی کے آ جی سندھ کلیم امام پی ٹی آئی جی ہیں لیکن اب تو پی پی آئی جی موجود ہیں کلیم امام، اے ڈی خواجہ، آفتاب پٹھان ایک پروفیشنل افسر ہیں وہ سیاسی ورکر نہیں موجودہ آ جی سندھ نے کسی تاجر ادیب یا کسی اچھی شہرت والے شخص کیساتھ تصویر نظر آئی؟ آ جی صاحب دو سال میں کبھی اپنے آفس میں نظر نہیں آئے موجودہ کیبنٹ میں گٹکا کنگ کو بھی مشیر بنادیا گیا ہے اقبال ساند پورے شہر میں گٹکے کا کاروبار کرتا ہے اسماعیل ڈاھری کی ذات سے مجھے تعلق نہیں نہ میرا اس سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے مگر جب اسے رینجرز نوابشاہ سے گرفتار کرتی ہے اس سے بم کلاشنکو ف کے ساتھ اسے 34سال کی سزا ہوتی ہے عدالت سے باہر نکل کر وہ شخص کہتا ہے میں زرداری کا بندہ ہوں میں اپنا فیصلہ خود کروں گا اس پر ایک نہیں کئی ایف آئی آرز ہیں اس شخص نے نوابشاہ کے ایک واٹس ایپ گروپ میں تصویر شیئر کی اور لکھا کہ سائیں وڈے یعنی آصف زرداری کے کہنے پر آ جی سندھ کو میرے دفتر میں بھیجا ہے اور آ جی سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ کے ساتھ تعاون کیا جائے گا کرمنل لوگوں کے ساتھ آ جی سندھ ان کے دفتر میں جاکر ملتا ہے اس پی پی آئی جی اور نااہل پولیس کی وجہ سے سندھ کا امن تباہ ہے ڈائریکٹ حوالدار آ جی اور عرفان کھوسٹ کے ڈراموں میں فرق نہیں ڈائریکٹ حوالدار کی موجودگی میں کندھ کوٹ کشمور میں ڈاکو راج ہے پیپلزپارٹی کے پکے ڈاکو کچے کے ڈاکووں کو سپورٹ کررہے ہیں پولیس والوں کو شہید کرکے اے پی سی پر ڈانس کرنے والے صوبائی وزیرکے

گھر پر گن مین ہیں ایم نائین موٹر وے پر ڈاکو فائرنگ کرکے واقعات کرتے ہین لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوتا لوگ 6بجے کے بعد گھر سے نہیں نکل سکتے ہیں کچے کے علاقوں میں ڈاکو راج ہے جامشورو میں وزیراعلی سندھ کے دست راست ایم این اے کے بھائی جو سی آئی اے انچارج ہیں وہ 67کلو چرس میں ملوث ہے جو سی ایم ہاس میں چھپا ہوا ہے اور اسماعیل ڈاھری بلاول ہاس میں چھپا ہوا ہے پی پی آئی جے کے دست راست ایڈیشنل آ جی کراچی نے شہر کا امن تباہ کردیا ہے پی ایس پی افسران کو

غلام بنادیا گیا ہے پی ایس پی افسران کی عزت نہیں رہی آ جی واقعے پر سب سے پہلے ایڈیشنل آ جی کراچی قلم چھوڑتے ہیں اب روٹیشن پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا ہمارے صوبے کے اچھے افسران کو سندھ میں پوسٹنگ نہیں ملتی یا انہیں صوبہ بدر کردیا جاتا ہے کلیم امام، اے ڈی خواجہ، ناصر آفتاب پٹھان، ڈی آئی جی پرویز چانڈیو، جاوید جسکانی،آفتاب پٹھان، سلطان خواجہ جو ایف آئی میں بیٹھے ہیں ان کی غلامی نہیں کرتے ناصر آفتاب نے پریس کانفرنس میں کہا یاں میں نہیں رہوں گا یا ڈاکو نہیں رہیں گے ڈاکو تو موجود ہیں لیکن ناصر آفتاب کو نکال دیا گیا ایس ایس پی اظفر مہیسر، فیصل چاچڑ کو پوسٹنگ نہیں دی جاتی،

سمیع اللہ سومرو پر الزام ہے کہ بلاول لیاری گئے تھے وہاں پر انہیں سیکیورٹی نہیں دی گئی انہیں ہٹادیا گیا ڈاکٹر رضوان نے سندھ حکومت کو بے نقاب کیا انہیں نکال دیا گیا ایس ایس پی توقیر نعیم اور انور کھیتران جامشورو میں تھے انہوں نے وزیراعلی گروپ کو منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی غلامی نہیں کی انہیں نکال دیا گیا انہیں صرف پی پی آئی جی جیسے چور قسم کے لوگ چاہیے جو ان کی خدمت کرسکیں کراچی کے شہریوں پر مظالم جاری ہیں سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق سات ماہ میں 284شہری قتل ہوئے ڈکیٹی میں کروڑوں روپے لوٹے گئے موبائل فون چھینے گئے اس آ جی کا کی اکردار ہے

پولیس آرڈر 2019کے بعد پولیس پر سندھ حکومت کا کنٹرول ہے آج ڈاکو راج، منشیات، چوری، اسٹریٹ کرائم عام ہیں بتایا جائے آج بھی پی پی آئی جی کیوں بیٹھے ہیں انہیں فوری ڈس مس کرکے ان کی پینشن اور مراعات روکی جائیں سندھ کی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے وفاق کے تمام ادارے منشیات فروشوں ڈاکووں اسٹریٹ کرمنلز بنگلوں کے کرمنلز سے نمٹے گی تمام وفاقی ادارے سندھ کی عوام کو ریسکیو کریں گے سندھ میں وردی اور بغیر وردی کے ڈاکو موجود ہیں ان کے خلاف کوئی بات کرتا ہے تو اس پر حملے کروائے جاتے ہیں پیپلزپارٹی نے پانچ دفعہ مجھ پر حملہ کروایا گیا پیپلزپارٹی کو کہتا ہوں یہ آپ

لوگ غلط روایات ڈال رہے ہیں میں نوابشاہ میں اپنے ورکر آفتاب مہر کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا لیکن پیپلزپارٹی نے سندھ کی روایت کو روندتے ہوئے اپنے گھر کے سامنے مجھ پر حملہ کیا گیا ہمارے غریب ورکر کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے پرانے ٹینڈر پر سندھ میں مہنگی ادویات خریدنے کی تیاری کی جارہی ہے لاک ڈان پر ہمارے موقف درست ثابت ہوا ہم وزیراعظم اور اسد عمر کے شکار گزار ہیں وفاقی حکومت نے کراچی کے خلاف اس سازش کو ناکام بنایا این سی او سی نے آکر انہیں سمجھایا ان کی بھینسیں بھی بنگلوں میں رہتی ہیں انہیں غریب کا کوئی خیال نہیں ایک نعرہ تھا اگلی باری پھر زرداری اب وہ نعرہ ہے اب آخری باری زرداری۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…