پاکستان میں کورونا سے مزید 68 اموات 4455 نئے کیسز بھی رپورٹ

8  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 68افراد چل بسے ،4455نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 455 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 68 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 148 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 865 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 82 ہزار 76 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 61 ہزار 639 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 64 لاکھ 48 ہزار 406 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 74 ہزار 622 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،

اب تک کْل 3 کروڑ 63 لاکھ 31 ہزار 25 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 98 ہزار 745 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 6 ہزار 189 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 63 ہزار 644 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11

ہزار 194 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 973 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 540 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 90 ہزار 503 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 814 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار

138 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 331 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 874 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 645 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 8 ہزار 703 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 152 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…