اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

قرآن مجید کی یہ سورۃ مبارکہ پڑھنے والوں کیلئے زبردست خوشخبریاں

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر چیز کے لئے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورہ یاسین ہےاور جس شخص نے سورت یاسین کی تلاوت کی تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ اللہ کی رضا مندی کے لئے جو شخص

سورہ یاسین پڑھے گااس کے پہلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے لہٰذا اس سورت کو مرنے والوں کے پاس پڑھا کرو اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جس نے رات کے وقت سورہ یٰسین پڑھی اس حالت میں صبح کو اٹھے گا کہ وہ بخشا ہوا ہوگا بلکہ رسول اللہ ﷺ کی یہ تمنا تھی کہ میرے ہر امتی کے دل میں سورہ یاسین ہو کیونکہ سورہ یاسین پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیںاصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے لیکن یہ عمل ان کے لئے ہے جو شادی کے طالب ہوں یا جن کی عمر گزر گئی اوررشتے نہیں ہوتے وہ خود کرلیں تو زیادہ بہتر ہے ور نہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے شادی کے لئے ایک مفید عمل روزانہ نمازِ فجر کے بعد یا صبح شام سورت یاسین کو پڑھنے سے جلد از جلد شادی ہوجائے گیانشاء اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کو پڑھنے سے مشکل سے مشکل حاجت پوری ہوجاتی ہے بلکہ قیدی تک رہا ہوجاتے ہیں ۔ یہ بہت ہی نایا ب عمل ہے اور مجرب و اکسیر بھی ہے یہ عمل آپ

کسی قیدی کو رہائی دلانے کے لئے پڑھیں آپ اس عمل کو روزانہ نماز فجر کے بعد یا صبح و شام پڑھیں انشاء اللہ قیدی کو جلد از جلد رہائی مل جائے گی مقروض پڑھے تو قرض ادا ہوجائے گا جیسا کہ عالم یہ ہے کہ پورا ملک قرضے میں پھنسا ہوا ہے مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے قرض لے کر اس امید پر کاروبار کرنا پڑتا ہے کہ روپیہ آتے ہی قرض ادا کردیں گے

لیکن قرض ایسامرض ہے کہ بمشکل ہی ادا ہوپاتا ہے قرض کے بارے میں حکم ہے کہ مرنے سے پہلے ادا کرنا چاہئےبہت سے لوگ قرض ادا نہیں کر پاتے تو ان کی اولاد میں بھی اس کی سکت نہیں ہوتی قرض کی ادائیگی کے لئے لوگ قرض لے کر قرض بھی ادا کرتے ہیں لیکن قرض پھر بھی ادا نہیں ہوتا اس کے لئے روحانی وظائف بھی پڑھے جاتے ہیں اور وہ وظیفہ یہ ہے کہ روزانہ نماز فجر کے بعد صبح و شام سورہ یاسین کو پڑھنے سے جلد از جلد مقروض کا قرض ادا ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…